میٹرک کا ملتوی ہونے والا پرچہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کا ملتوی ہونے والا واحد مطالعہ پاکستان کا پیپر 11 جون کو لیا جائےگا۔

لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت 25 مئی کو ملتوی ہونے والے مطالعہ پاکستان کے پیپر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پیپر آئندہ ماہ 11 جون بروز ہفتہ کو لیا جائے گا۔

لاہور بورڈ نے طلباء کو پیپر سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ صبح کی شفٹ میں 8 بجے اور دوپہر کی شفٹ میں 1 بجے پیپر لیا جائے گا۔ لاہور بورڈ نے امیدواروں کو پیپر کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کردی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.