تعلیم کے فروغ میں علمائے کرام کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں علمائے کرام کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جامعتہ الرشید کے سرپرست اعلیٰ مفی عبد الرحیم کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں مذہبی رواداری و بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی اہمیت، اس ضمن میں مدارس کے کردار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس سے فارغ التحصیل پروفیشنلز کا مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعتہ الرشید دینی اور عصری تعلیم کا مثالی ادارہ ہے اور جامعتہ الرشید کے تحت الغزالی یونیورسٹی کا قیام احسن اقدام ہے جبکہ اس سے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ میں علمائے کرام کا اہم کردار ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ مدارس بین المسالک ہم آہنگی کے قیام میں انتہائی معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری

ملاقات میں جامعتہ الرشید کے سرپرست اعلیٰ مفی عبد الرحیم نے کہا کہ الغزالی یونیورسٹی کے چارٹر میں معاونت پر گورنرسندھ کے مشکور ہیں۔