ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مختصر دورانیے کی ویڈیوز ایپٹک ٹاک نے ہزاروں پاکستانی طلباء کیلئے وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک، ایڈ ٹیک اور ایڈکاسا نے ہزاروں پاکستانی طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک، ایڈ ٹیک اور ایڈکاسا نے پورے پاکستان میں 18 ہزار مستحق طلباء و طالبات کو آئن لائن تعلیم کے لئے گرانٹس دینے کا اعلان کیا ہے، وظائف کا مقصد طلباء کی معیاری تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک کی ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطی و جنوبی ایشیاء فرح توکان کا کہنا ہے کہ تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف کونٹینٹ پیش کرتا ہے، ہمیں پاکستان میں آئندہ نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے ملک بھر میں خواندگی کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

دوسری جانب ایڈکاسا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد تنویر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے مواد میں بڑے پیمانے پر دلچسپی اور خصوصی طور پر طلباء کی دلچسپی دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید اور معیاری تعلیمی وسائل کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو مقابلے کی دنیا میں مدد فراہم کر سکیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے اعلان کردہ وظائف غریب اور کم مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کے لئے حصول علم کی راہ میں حائل مشلات کو دور کیا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *