سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

سکولوں میں سموگ کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں 15 جنوری تک دی گئی تھیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سابق نوٹیفکیشن منسوخ کر کے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کو بحال کردیا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق موجودہ ویک میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی سکول لگیں گے۔ اساتذہ نے چھٹی ختم کئے جانے پر اظہار تشویش کیا ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 15 جنوری تک چھٹیوں کو بحال رکھا جاتا۔