میٹرک کے طلباء کے عملی امتحان کا آغاز ہوگیا

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے طلباء کے عملی امتحان کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں بچوں کا بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا پریکٹیکل لیا جارہا ہے۔دوسرے مرحلے میں کیمسٹری اور تیسرے مرحلے میں فزکس کا عملی امتحان ہوگا۔

پریکٹیکلز لینے کا سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہے گا۔عملی امتحان میں میٹرک سائنس کے ساتھ 72 ہزار بچے شرکت کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.