وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو انسانیت کودرپیش مسائل کے حل کے لئے سائنس وٹیکنالوجی اورتحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔پیر کو یہاں وائس چانسلرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نےکہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں آج بھی تدریس کا 50سال پرانے طریقہ رائج ہے جبکہ ترقی یافتہ ملکوں نے ٹیکنالوجی ،تحقیق اورجدت کو اپناہے۔
وفاقی وزیر نےکہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سمیت درپیش کئی چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں میں بہتری کےلئے سات نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جن میں ملکی یونیورسٹیوں کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کرنے کے اقدامات، نوجوانوں کو ایچ ای سی تک آسان رسانی دینا، یونیوسٹیوں میں تحقیق اور جدت پر توجہ، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کا فروغ شامل ہیں۔
دوسرے مقررین نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے سانئس ،ٹیکنالوجی ،تحقیق اورجدت کے شعبوں میں مسلم دنیا کے درمیان روابط کوفروغ دینا ہوگا۔وائس چانسلرز فورم میں مسلمان ملکوں کے 250مندوبین نے شرکت کی جنہوں نے او آئی سی ملکوں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پرزوردیا۔