ڈی ای او نے اسکول کی لیب کو اپنا رہائشی کمرہ بنالیا

ڈی ای او کورنگی عبدالغنی کنبھر نے فیڈرل انگلش گورنمنٹ بوائز اسکول کیمپس کی لیب کو اپنے رہاشی کمرے میں تبدیل کرلیا ہے اس کیمپس اسکول میں طلبہ کی تعداد پہلے ہی زیادہ ہے تاہم اب اسکول کی لیب کو رہاشی کمرے میں تبدیل کرنے کا کلپ سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا ہے جب کہ ڈی ای او ملیر سیکنڈری، سراج میمن نے بھی سرکاری دفتر میں رہائش اختیار کرلی ہے اور اسے رہاشی کمرے میں تبدیل کرلیا ہے۔

جنگ کو معلوم ہے کہ وزیر تعلیم سردار شاہ نے اسکول اور دفتر کو رہاشی کمروں میں بدلنے کا نوٹس لیتے ہوئے سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنی کی ہدایت کردی ہے۔