موسم گرما کی تعطیلات میں اضافےکا فیصلہ واپس

خیبرپختونخوا میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، صوبے بھر میں 15 اگست سے تمام نجی اور سرکاری سکول کھل جائیں گے۔

محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوانے تمام سرکاری و نجی سکول 15 اگست سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ موصول ہونے پر کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کی وجہ سے گرمائی علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھ دیا گیا تھا جسے اب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.