سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔نومبر کے دوسرے ہفتے میں تمام اساتذہ آن لائن درخواست جمع کرائیں گے۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے سمری میں نومبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کی اجازت طلب کی گئی ہے،نومبر کے دوسرے ہفتے میں تمام اساتذہ آن لائن درخواست جمع کرائیں گے جبکہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔31 دسمبر تک اساتذہ کے تبادلوں کے آن لائن آرڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔یکم جنوری 2023 اساتذہ کی نئے سکولز میں جوائننگ کی تاریخ ہوگی۔