اکتوبر 2003 میں دبئی میں قائم ہونیوالی پہلی اورواحد یونیورسٹی (SZABIST) کو بیس سال پورے ہو گئے ہیں- بینظیربھٹو کے ہاتھوں(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
عرب کے صحراوں میں لگایا ہوا یہ تعلیمی پودا اب تن آور درخت بن چکا ہے- جس سے ہزاروں سٹوڈنٹس زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں- گزشتہ بیس سالوں کے بیشمار نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد اب اس ادارہ نے بیرون ملک اپنی حیثیت تسلیم کروا لی ہے- چوہدری جاوید اقبال چیئرپرسن ایڈوائزری کونسل آف اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ SZABIST کیمپس دبئی کی واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان نے ڈگری دینے، والے ادارے کے طور پر منظوری دی اور تسلیم کیا ہے یہ نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی KHDA دبئی سے لائسنس یافتہ ہے۔ SZABIST کی طرف سے دی گئی اور KHDA کی طرف سے تصدیق شدہ تعلیمی قابلیت کو امارات بھر میں تمام سرکاری اور نجی اداروں نے تمام مقاصد کے لیے تسلیم کیا ہے- SZABIST کیبارے پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں نعیم اور نوبیہ سلیم نے معلومات فراہم کرتے ھوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) ایک مکمل چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ ہے جو سندھ اسمبلی کے قانون ساز ایکٹ (1995 کا سندھ ایکٹ نمبر XI) کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔