محمد علی جناح یونیورسٹی میں نعت اور قرات کے مقابلے میں27طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ نعت کے مقابلے میں کنول ہاشمی نے پہلی ،ہدایت النساءنے دوسری اوراسماءخان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ قرات میں پہلی محمدعلی ،دوسری محمد عبید سلیم اور تیسری پوزیشن حنزلہ ہدایت نے حاصل کی ۔۔ مولانا حافظ منیر نے کہا کہ یونیورسٹی میں نعت اور قرات کے پروگرام کا ہونا خوش آئند ہے۔ اس موقع پر محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیرا حمدشیخ کہنا تھا کہ ہم طلباءکو تعلیم کے ساتھ دیگر میدانوں میں بھی ماہر بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دینی اور سماجی پروگرامز کا بھی انعقاد کیاجاتا رہتا ہے۔
