کانچ لگنے سے طالب علم کی موت : نجی اسکولوں پر بڑی پابندی عائد

کانچ لگنے سے طالب علم کی موت کے بعد نجی اسکولوں کے احاطے میں لیمکا/سوڈاڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں لیمکا ڈرنک سے بھری شیشے کی بوتل پھٹنے سے طلبا کے دم توڑنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کے احاطے میں لیمکا/سوڈا ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کردی۔
سندھ حکومت نے صوبے کی 6 ڈویژنوں کے نجی اسکولوں میں پابندی عائد کی، پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص ، شہید بینظیر آباد اورلاڑکانہ ڈویژنوں میں عائد کی گئی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ نجی طور پر زیر انتظام تمام اسکولوں کے پرنسپلز/منتظمین لمکا سوڈا ڈرنک کواسکولوں کے احاطے میں فروخت نہ ہونے دیں۔
مراسلہ میں کہنا تھا کہ شیشے کی بوتلوں میں موجود سافٹ ڈرنک/مشروبات کو اسکول میں نہ رکھا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے۔
محکمہ تعلیم نے کہا کہ سافٹ ڈرنکس جو پلاسٹک کی بوتلوں یا کین میں ہیں وہ اسکولوں میں فروخت کیے جاسکتے ہیں، یہ اقدامات بچوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی دردناک واقعہ پیش نہ آئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *