کامسیٹس یونیورسٹی واقعے پر وزیر سائنس کا سخت ایکشن

اسلام آباد : کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں غیر فطری سوال کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹس لے لیا۔

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں بیچلر آف انگریزی کے پرچے میں غیراسلامی اور غیر اخلاقی سوال کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزارت کے2ممبر پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر آغا حسن نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ایکشن کو ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دے دیا، انکوائری کمیٹی ایک ہفتے میں تحقیقات کرکے سفارشات وفاقی وزیر کو جمع کرائے گی۔

آغا حسن کا کہنا ہے کہ دی گئی سفارشات کی روشنی میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، انہوں نے ہدایت کی کہ انکوائری پوری ہونے تک یونیورسٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کو معطل کیا جائے، موجودہ حکومت کسی غیراخلاقی کلچر کو قطعی برداشت نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام بی ای ای کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں انگریزی کے کمپوزیشن کے پرچے میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔

نامناسب سوال پر طلبہ کو 300 الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کا کہا گیا تھا، مذکورہ غیر اخلاقی سوال سے طلبہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ لیکچرار کو برطرف کردیا تھا۔

وزارت تعلیم کے خط کے جواب میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ معاملے کی پہلے ہی جانچ کی جاچکی ہے اور اس کے ذمہ دار لیکچرار خیر البشر (وزٹنگ فیکلٹی) کو 5 جنوری تک فارغ کرکے بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *