سندھ، تاریخ میں پہلی بار 4ہزار430 بند اسکولز کھول دئیے، سیکرٹری اسکول

سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار ہزار چار سو تیس بند اسکولز کھول دئیے ہیں جس کی وجہ سے تین لاکھ انرولمنٹ بڑھ گیا ہے۔ یہ بات صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے وزیر تعلیم کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی، انھوں نے کہا کہ میرٹ پر 53 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں کی گئی ہیں جس کی وجہ بند اسکول کھل رہے ہیں اور گلی محلوں کے نجی اسکول بند ہونا شروع ہوگئے جبکہ اب نئے اسکول کھولنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا آغاز ضلع مٹیاری سے کردیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کی 53 ہزار بھرتیاں مکمل میرٹ پر ٹیسٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اس سلسلے میں وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اس پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا اسی لئے کوئی ان بھرتیوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے اور ان بھرتیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *