تعلیمی اداروں میں عدم برداشت کے خاتمے کیلیے میڈیا نمائندوں کیساتھ سیشن

تعلیمی اداروں میں عدم برداشت کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے میڈیا نمائندوں کے ساتھ سیشن کا انعقاد ہوا۔

کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں مختلف اقوام و مذہب سے تعلق رکھنے والے طلباء میں ہم آہنگی امن کے قیام اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے پروگرام ہیڈ پیکٹ شعور فاونڈیشن کی طرف سے ایک روزہ تربیتی سیشن برائے میڈیا کا انعقاد کیا گیا اس تربیت کا اہتمام 5 جنوری 2023 کو شعور فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ کے تحت کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ کا عنوان “تعلیمی اداروں میں انتہا پسند سوچ سے نمٹنے کا لائحہ عمل اور میڈیا کا کردار” تھا پاکستان کی جامعات میں انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کی موثر منصوبہ بندی اور اقدامات پر پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کی تربیت تھا۔

ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی میر بہرام بلوچ نے کہا کہ اس طرح کی مشترکہ کاوشیں وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو ایک بار پھر پرامن اور روادار ملک بنایا جاسکے۔

سینیئر رپورٹر منظور احمد نے کہا کہ پر امن معاشرے کے قیام کے لئے شعور فاؤنڈیشن کا یہ پراجیکٹ اور کوششیں لائق تحسین ہیں۔ تربیت کار عثمان رزاق نے شرکا میں تجزیاتی سوچ اور جامعات کو پر امن بنانے کے لئے حوالے سے تربیت دی۔ تمام شرکا نے شعور فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔