سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل بی ایریا میں واقع عزیز نیشنل اسکول کی واپسی سے متعلق درخواست پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں فیڈرل بی ایریا میں واقع عزیز نیشنل اسکول کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں اسکول نیشنلائزاڈ کیا گیا۔ اسکول کو 2005 میں ڈی نیشنلائزاڈ کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے 2005 میں اسکول واپس مالک کو دینے کی منظوری دی۔
2005 سے 2023 ہوگیا مگر اسکول واپس نہیں کیا جا رہا۔ چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن اور وزیر قانون کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم سے 23 مئی تک جواب طلب کرلیا۔