پنجاب حکومت کی طرف سے نئے سکولز کے قیام اور سکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئی سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے باوجود اساتذہ نہ بھرتی کیے جاسکے۔
سائنس اساتذہ تو دور آرٹس اساتذہ بھی بھرتی نہ ہوسکے۔ ہرسکول میں پنجابی، سرائیکی اور عربی ٹیچر کی سیٹیں بھی رکھی جانی تھیں۔ ہائر سیکنڈری سکول میں مختلف کیٹیگری کی 46 ،ہائی سکول میں 26 ، ایلیمنٹری سکول میں 18 سیٹیں جبکہ پرائمری سکول میں دو کلاس فور اور چھ ٹیچرز کی سیٹیں رکھی جانی تھیں لیکن محکمہ تعلیم اساتذہ کی کمی پوری نہ کر سکا۔