28 نومبر کو لاہور بھر کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسل کا اجلاس لازمی ہوگا،احکامات کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی کیجائے گی۔
سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے سکولوں کیخلاف ایجوکیشن اتھارٹی ان ایکشن،28 نومبر کو لاہور کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسل کا اجلاس ہوگا۔سکول کونسل کے اجلاس کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بھیجوائی جائےگی۔احکامات نہ ماننے والے سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق 28 نومبر کو سکول کونسل ڈے منایا جائے گا،سکول کونسل کی تشکیل تمام پرائیوٹ سکولوں کیلئے لازمی ہے۔