اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستیں مسترد ، وجہ کیا بنی؟

محکمہ سکول ایجوکیشن اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 21 جولائی کو جاری کرےگا، میرٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے 70 فیصد اساتذہ کی درخواستیں مسترد ہوگئیں.

تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کے لئے ساڑھے 17 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، تبادلوں کے لئے 9 ہزار 2 سو 31 اساتذہ کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، صرف ساڑھے چھ ہزار اساتذہ کو تبادلوں کے لئےمنتخب کیا گیا ہے۔

1900 اساتذہ کی میرٹ پر نہ ہونے کی وجہ سے درخواستیں مسترد ہوئیں، سکول ایجوکیشن کے مطابق 85سو45 اساتذہ کی تبادلوں کے لئے درخواستیں مسترد کی گئیں، اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کردیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.