صوبائی سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کا بہاولپور کا دورہ

صوبائی سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب مقبول احمد نے بہاولپور کا دورہ کیا ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ محمد اسلم،سیکرٹری جنرل اپیکاپاکستان فخرالرحمن اظہر سمیت دیگر آفیسران نے استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب مقبول احمد نے اپنے بہاولپور دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو آفس ایجوکیشن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اسلم شیخ ،مرکزی سیکرٹری جنرل اپیکافخرالرحمن اظہر،ایڈیشنل ڈائریکٹر خواجہ عبدالخالق ،ضلعی آفیسر

نصیر احمد سیال،چوہدری محمد رشید،محترمہ خدیجہ مہہ جبین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر محمد ایوب،محمد نواز خان سے انہوں نے ملاقات کی ان تمام آفیسران نے ان کا استقبال کیا۔سابق سی ای او تعلیم چوہدری محمد شہباز نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔سیکرٹری تعلیم پنجاب نے پندرہ امیدواران کو 17 اے کے تحت بطور جونئر کلرکس تقرری کے آرڈر دئیے۔چار جونئر کلرکس کو گریڈ 14 اور چار سینئر کلرکس کو گریڈ سولہ میں ترقی کے آرڈر دئیے۔سیکرٹری تعلیم پنجاب مقبول احمد دھاولہ نے تقرری اور پروموشن آرڈر لینے والوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عرصہ دراز سے بہاولپور میں 17 اے کے تحت تقرری۔پروموشن اور دیگر مراعات کی ادائیگی میں ٹاپ آف دی لسٹ ہے۔انہوں نے ریکروٹمنٹ کی شفافیت پر سی ای او تعلیم شیخ محمد اسلم کو شاباش دی۔انہوں نے تمام آفیسرز کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے۔مرکزی سیکرٹری جنرل اپیکا فخرالرحمن اظہر نے کہا کہ مقبول احمد ڈھاولہ جیسے عظیم آفیسر پورے پنجاب کیلئے ابر رحمت سے کم نہیں۔سابق سی ای او تعلیم ظہور احمد چوہان،چوہدری محمد شہباز طاہر۔اور موجودہ سی ای او محمد اسلم شیخ ہماری اس دھرتی کیلئے خاص انعام ہیں۔ان آفیسران نے غریب مسکین یتیم اور بیمار اساتذہ کرام کے مسائل حل کیے۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب سکولز مقبول احمد سی ای او تعلیم شیخ محمد اسلم،مرکزی سیکرٹری جنرل اپیکافخرالرحمن اظہر نے ترقی اور تقرری کے لیٹر تقسیم کیے۔ضلعی آفیسرز نصیر احمد سیال،چوہدری رشید چیمہ،خدیجہ مہہ جبیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد نواز خان،مہر محمد ایوب کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس عطا کیے ۔بہاولپور دورے کے موقع پر سیکرٹری تعلیم پنجاب سکولز مقبول احمد کو ایوارڈ اور شیلڈ پیش کی گئی۔