محکمہ تعلیم سندھ نےکراچی میں جاری مردم شماری میں ڈیوٹی پر غیر حاضر ہونے والے 54 اساتذہ کی تنخواہیں روکنےکا حکم دے دیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول کے ہیڈ ماسٹرز اور انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس کے مطابق ضلع شرقی کے54 اساتذہ مردم شماری ڈیوٹی سےغیرحاضر ہیں۔
خط میں مزیدکہا گیا ہےکہ ان کی تنخواہیں روکنےکا فارم بھر کرکے اے جی سندھ بھیجا جائے۔