ٹھٹہ میں منفرد اسکول کا آغاز ،جہاں بچے پڑھیں گے اور والدین ہنر سیکھیں گے

ٹھٹہ میں منفرد اسکول کا آغاز ہوگیا، جہاں بچے پڑھیں گے اور ان کے والدین ہنر سیکھیں گے۔

ٹھٹہ کے علاقے مکلی کے پسماندہ گاؤں میں عبداللہ شاہ اصحابی اسکول کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، اسکول میں 100 بچوں کی درس وتدریس کی گنجائش ہے،بچوں کے والدین کو بھی دستکاری کے ذریعے روزگار فراہم کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔

شکاری گاؤں میں کراچی سے تعلق رکھنے والےمخیر شخص مراد جمیل کی جانب سے ساڑھے 6 ہزار اسکوائر فٹ پربانسوں پر مشتمل تعمیر کیے جانیوالے دو منزلہ اسکول کا افتتاح مہمان خصوصی نرگس رحمٰن نے کیا۔

تقریب میں بچوں اور بچیوں میں کورس، بیگ اور یونیفارم تقسیم کیے گئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد جمیل ،مہمان خصوصی نرگس رحمٰن اور ہارٹیکلچرسٹ انجم پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اسکول اور گاؤں کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے 400 درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عالیشان عمارت بنانے کے بجائے معیاری تعلیم پر رقم خرچ کرنی چاہیے، بچوں کے والدین کو بھی دستکاری کے ذریعے روزگار فراہم کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *