محمد حفیظ نے اعلیٰ تعلیم کیلئے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لیا ہے۔

محمد حفیظ نے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی بھی موجود تھے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہا۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے جو ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے نا گزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کھیل کی وجہ سے اپنا تعلیمی سفر مکمل نہیں کرسکا تھا۔ اب مجھے بہترین موقع میسر آیا ہے، جس سے بھرپور استفادہ حاصل کروں گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *