انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو; امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

ملتان بورڈکی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو2022 دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 4 فروری کو کیا جائے گا ،طلبہ و طالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ سے چیک کر سکیں گے ۔

بقایا فیس اور دیگر دفتری کوائف پورے نہ کرنے والے طلبا کے نتائج واجبات کی ادائیگی تک جاری نہیں کئے جائیں گے، امیدواران اپنا رول نمبر اپنے موبائل فون سے بذریعہ میسج بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *