مہنگائی کا طوفان، پنجاب بھر میں 10 لاکھ طلباء سکول چھوڑ گئے

مہنگائی کا طوفان، پنجاب بھر میں 10 لاکھ طلباء سکول چھوڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سکول چھوڑنے والے طلباء کی تعداد 30 ہزار سے تجاویز گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابوں اور اسٹیشنری کا سامان سستا نہ کیا گیا تو اگست تک مزید 1 ملین بچوں کے سکول چھوڑ جائیں گے۔ماہرین تعلیم نے کتابوں اور نوٹس بکس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے تاجروں کو کاغذ پر سبسڈی فراہم کرے۔سستا کاغذ فراہم کرنے کے ساتھ بچوں کو رعائیتی قیمت پر کتابیں اور نوٹ بکس مہیا کیجائیں۔

اسٹیشنری اور کتابوں پر سبسڈی نہ دی تو سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد 2 ملین سے تجاویز کرجائے گی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.