امریکی حکومت کے تعاون سے کراچی میں نئے اسکول کا افتتاح ، امریکن قونصلیٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ایشلیمن اور سندھ کے سیکرٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے کراچی میں ایک اور نئے اسکول کا افتتاح کیا۔ یہ اسکول امریکی حکومت کی جانب سے سندھ پروگرام برائے بنیادی تعلیم (SBEP) کو فراہم کردہ مالی معاونت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
