محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت ادارے ڈائریکٹویٹ ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رحسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے موسم سرما کے پیش نظر سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ مذکورہ حکم نامہ وقت 31 مارچ 2023 تک نافذ العمل رہے گا ۔ فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نجی اسکولز صبح ساڑھے 8 بجے کھولیں جائیں گے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق حکومت سندھ نے 7 اپریل 2022 کو اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔ جس کے بعد اب صوبے میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ صبح 8:30 بجے سے اسکول کھولے جائیں۔
