پرائیویٹ سکولز کا تعلیمی معیار جانچنے کا معاملہ، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا، ٹیسٹ کیلئے کونٹنٹ بک،ماڈل پیپر،سپلمنٹری سلیبس پیف فراہم کرے گا۔
الحاق شدہ پرائیویٹ سکولز کا تعلیمی معیار جانچنے کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا۔فیصلے کے مطابق سکولز کو کیو اے ٹی کے لیے کونٹنٹ بک،ماڈل پیپر،سپلمنٹری سلیبس پیف فراہم کرے گا۔
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سکولز میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد فروری2023 سے کریگا۔شیڈول سے متعلق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق پیف سکولوں میں نئے تعلیمی سال کاآغاز یکم اگست2022سے ہوگا،متعلقہ سکولز طلباء کو کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی بھرپور تیاری کرائیں۔