میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کیسے ہو گا،بڑی خبر آ گئی

میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ پھر یو ایچ ایس کے زیر انتظام کروانے کا فیصلہ ، پاکستان میڈیکل کمیشن نے وی سی یو ایچ ایس کو اکتوبر و نومبر میں ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے انتظامات کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔

تین برس بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک مرتبہ پھر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے تین برس بعد ایم ڈی کیٹ امتحان صوبوں کی یونیورسٹیز کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایم سی نے اس فیصلے پر عمل کرنے کیلئے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ یو ایچ ایس کے زیر انتظام ہوگا ۔ پی ایم سی کی جانب سے یو ایچ ایس کو ارسال کئے گئے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور صوبائی حکومت سے باضابطہ منظوری بھی حاصل کی جائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.