تعلیمی ادارے مزید کتنے دن بند رہیں گے؛ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی میں سیاسی کشیدہ صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے مزید 1 دن بند رہیں گے،راولپنڈی تحصیل کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ راولپنڈی سیاسی کشیدہ صورتحال تعلیمی ادارے مزید 1 دن بند رہیں گے، راولپنڈی تحصیل کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی ضلعی حکومت کی جانب سے 8اور 9نومبر 2022ء کو مقامی تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022ء کے اے ڈی، اے ڈی سی، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس(اوڈی ایل)پروگراموں کے 8اور 9نومبرکو شیڈول کئے گئے امتحانات تحصیل راولپنڈی کے حدود میں واقع امتحانی مراکز میں ملتوی کردئیے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *