پنجاب بھر کے اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی 10 ستمبر سے اٹھائے جانے کا امکان،تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے سے قبل ای ٹرانسفر پالیسی میں ترامیم کی جائی گی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی 10 ستمبر سے اٹھائے جانے کا امکان ہے،تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے سے قبل ای ٹرانسفر پالیسی میں ترامیم کی جارہی ہیں۔تبادلوں کے لئے نئی پالیسی میں سب سے زیادہ آسانیاں خواتین اساتذہ کے لئے پیدا کی جائیں گی۔جن سکولوں میں صرف دو ٹیچر ہیں وہاں پر ایک ٹیچر ٹرانسفر کروانے کا اہل ہو گا۔

نئی بھرتیوں سے قبل زیادہ اساتذہ کو نئی جگہ شفٹ ہونے کا موقع دیا جائے گا۔صرف فی میل اساتذہ کے لئے ایکسٹریم ہارڈ شپ کا آپشن کو شامل کیا جائے گا۔ایکسٹریم ہارڈ شپ کی آپشن صرف گھر سے دوری، بیوہ ،طلاق یافتہ خواتین اساتذہ کو دی جائے گی۔ایکسٹریم ہارڈ شپ کا آپشن مرد اساتذہ کیلئے نہیں ہوگا۔