کنٹریکٹ ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے گریڈ 1 تا 16 کے 224 عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا۔نیو کیمپس کالا شاہ کاکو کے 146 ملازمین کو اپوائنمنٹ لیٹر جاری کر دئیے گئے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور نے سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر 224 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے نیو کیمپس کالا شاہ کاکو کے 146 ملازمین کو اپوائنمنٹ لیٹر جاری کر دئیے ۔۔ بقیہ ملازمین کو انکے متعلقہ کیمپس میں لیٹر دئیے جائیں گے۔

ریگولر ہونے والوں میں معذور اور اقلیتی کوٹے میں کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہیں،ریگولر ہونے والے ملازمین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.