اساتذہ کیلئے خوشخبری،5ہزارماہانہ الاؤنس کی منظوری دے دی گئی

بلوچستان نے دور دراز اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔ دور دراز اضلاع میں آواران، واشک، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ آواران کے دوران دور دراز خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہارڈ شپ الاؤنس کا اعلان کیا۔صوبے کے پسماندہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی پی ایس 9 تا 15 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 5000 روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس ملے گا۔

بی پی ایس 17 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 10 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس اور ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کو 15 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس ملے گا۔ ضلعی فیلڈ ایجوکیشن آفیسرز مرد و خواتین کو 25 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس دیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *