وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کیلئے وفاقی وزارت تعلیم کی ورکشاپ

وفاق اور صوبائی ہم آہنگی کیلئے وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے تحت ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری نے کہا کہ جدید اور عصری طریقوں کے ذریعے پسماندہ کمیونٹی کو سہولت فراہم کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے تحت نے تعلیمی ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری، سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان عبدالرؤف بلوچ، اسپیشل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوااسفند یار خٹک، راجہ ظفر اقبال، سینئر چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جنید سمو، ریفارم سپورٹ یونٹ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ (سندھ)، ڈاکٹر صائمہ ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (پنجاب) اور سجاد خان، ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن (گلگت بلتستان) اور دیگر نے ورکشاپ میں شرکت کی۔