امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ہفتے کوضلع گلبرگ وسطی کے تحت باغ رضوان میں 10مئی سے جاری ”پڑھو پڑھاو¿ تحریک “کے آخری روز کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن ،امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔۔کیمپ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، حافظ نعیم الرحمن نے کیمپ کا دورے کے دوران مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جہاں شہریوں کی جانب سے غریب بچوں کے لیے مختلف درسی کتب جمع کرائی جارہی تھیں۔پڑھو پڑھاو¿ کیمپ میں قرعہ اندازی کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو مختلف انعامات دیے گئے۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پڑھو پڑھاو¿ کیمپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے کرپٹ نظام میں تعلیم بھی خریدنا پڑتی ہے، معیاری تعلیم بنیادی طور پر حکومت کی ذمہ داری ہے جو ادا نہیں کی جارہی ،اس وقت مہنگائی و بے روزگاری کے مارے عوام اپنے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم نہیں دلواسکتے ، اشیائے خوردنوش سمیت دیگر اشیاءکی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں ،ایسی صورتحال میں حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو مفت تعلیم ،صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے ، عوام کا حق ہے کہ ان کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے۔انہوں نے کہاکہ اہل علاقہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک خوبصورت محفل سجائی ،پڑھو پڑھاو¿ کیمپ ایک دن کی بات نہیں بلکہ مہینوں کی محنت کے بعد یہ سرگرمی منعقد کی جاتی ہے ، شہر بھر میں پڑھو پڑھاو¿ کی سرگرمی منعقد کی جاتی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی کے شہری پرائیویٹ اداروں کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے ، کراچی میں ساڑھے چار ہزار سرکاری اسکولز ہیں، لیکن المیہ یہ ہے کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے شہری اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھانا چاہتے ،سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا بجٹ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے ہی بنتا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوانے کے لیے تحریک چلانے اورانہیں معیاری تعلیم دے کر قوم کے مستقبل کا معمار بناناہے ،اس وقت 10ہزار بچے اور بچیاں جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنو قابل پروگرام کے تحت کورس کررہے ہیں ، پورے صوبے میں اننچاس ہزار سرکاری اسکولز موجود ہیں لیکن وہاں اسکولز میں معیاری تعلیم نہیں دی جارہی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی نے بالعموم اورڈسٹرکٹ سینٹرل میں بالخصوص کلین سویپ کیا ہے ، جماعت اسلامی کے نمائندے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت پورے کراچی میں اختیارات سے بڑھ کر کام کریںگے ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں ، ہمارا فرض بنتاہے کہ انہیں سہارا دے کر آگے بڑھائیں ،یہی بچے آگے بڑھ کر ملک و ملت کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گے ،ہم تمام بچوں کو امید دلاتے ہیں کہ الخدمت فاو¿نڈیشن آپ کے شانہ بشانہ ہے ،بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔
