گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یولرن کے درمیان ای لرننگ کا معاہدہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یولرن کے مابین ای لرننگ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، سی ای او یولرن وسیم احمد، ڈائریکٹر یولرن ڈاکٹر مدثر نت، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ جی سی یو ڈاکٹر حیدر سمیت مختلف فکیلٹی کے ڈین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ ہم یولرن کے ساتھ نئی پارٹرنرشپ شروع کر رہے ہیں جس میں انٹرمیڈیٹ، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ لیول پر پروگرام آن لائن شروع کریں گے۔آن لائن ایجوکیشن سے ہم لاکھوں بچوں کو یولرن کی مدد سے تعلیم دیں گے۔