ڈریس کوڈ کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں طالبات کا داخلہ بند کیا، طالبان

کابل – افغانستان میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق طالبان کے وزیر کا کہنا ہے کہ افغان یونیورسٹیز میں خواتین پر پابندی اس لئے لگائی گئی کیوں کہ طالبات ڈریس کوڈ سمیت دیگر ہدایات پر عملدرآمد نہیں کررہی تھیں۔

افغان وزیر محمد ندیم نے بتایا کہ طالبات لباس او محرم کے بغیر سفر نہ کرنے کی اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد نہیں کرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 14ماہ گزرنے کے باوجود افغان وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے طالبات سے متعلق جاری کی گئیں ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ طالبات اس طرح تیار ہوکر آتی تھیں جیسے وہ شادی میں آرہی ہوں، یونیورسٹی آنے والی طالبات حجاب بھی نہیں کررہی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سائنس کے مضامین طالبات کیلئے موزوں نہیں۔

اسی طرح انجینئرنگ، زراعت اور کچھ دیگر کورسز بھی طالبات کے وقار اور افغان ثقافت کے مطابق نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکام نے ان مدارس کو بھی بند کردیا ہے جہاں صرف طالبات کو پڑھایا جارہا تھا تاہم وہ مساجد کے اندر ہی واقع ہیں۔