ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں جعلی تقرریوں کا انکشاف

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں جونیئر کلرک کی اسامیوں پر جعلی تقرریوں کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کراچی ریجن میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکینڈری فرناز ریاض کے جعلی دستخطوں سے مافیا تقرر نامے تیار کر رہی ہے اور یہ جعلی دستخط اصل دستخط سے بالکل مختلف ہیں جن پر گزشتہ سال کی تاریخ درج ہے۔

جو جعلی تقرر نامے منظر عام پر آئے ہیں ان میں سریب کمار ولد شنکر لال، حمد اللّٰہ ولد نعمت اللّٰہ، امان فاروق ولد لیاقت علی فاروق، عبدالحق ولد عبدالخلیق، وقار علی ولد ساجن علی، نسیم احمد ولد محمد بخش، حسین احمد، غلام حیدر ولد غلام قادر اور اسد اللّٰہ ولد ممتاز علی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے ان جعلی تقرریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن فرناز ریاض سے معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے ان تمام غیر تدریسی بھرتیوں کو بوگس قرار دیتے ہوئے اس کی رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کر دی ہے۔

فرناز ریاض کے مطابق ان کے دور میں غیر تدریسی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *