فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، سکولز بند کرنے کا اعلان

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمری سکولز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد کل سے پرائمری سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے, فضائی آلودگی میں کمی ہونے تک پرائمری سکولز بند رکھے جائیں گے، یہ فیصلہ بچوں کو مضر صحت فضا میں سانس لینے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث دہلی اور دیگرعلاقوں میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہونے پر اروند کیجریوال کو تنقید کا سامنا ہے، بھارتی پنجاب میں بھی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *