بچوں کی بہترتعلیم وتربیت ٍہمارافرض:بلال قدرت بٹ

جماعت اسلامی کے راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔۔

ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہم پر فرض ہے اس لئے معاشرے کے تمام افرادنہ صرف اپنے بچوں بلکہ معاشرے کے دیگر بچوں کو بھی تعلیم کی طرف را غب کریں اور تعلیم کے حصول میں ان سے تعاون کریں، النور ہائی سکول کھیالی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم انسان کو زندگی میں ذہنی اور اخلاقی ترقی دے کر زیادہ طاقتور بناتا ہے ، علم سے انسان کے کردار، اخلاق اور شخصیت میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں،معاشرے اور ملک میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے علم ایک نہایت اہم ذریعہ ہے ، علم ایسی دولت ہے جس کو کوئی طاقت چھین نہیں سکتی، چیئرمین سکول حاجی منشا مغل نے کہا کہ ہمارے بچوں نے ہرمیدان میں کامیابیاں حاصل کر کہ ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے ،ہمارا دارہ ایسے ہونہار طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ،آخر میں مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے جبکہ دیگر نمایا ں پوزیشن ہولڈرز میں حوصلہ افزائی کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔قبل ازیں تقریب سے امیدوار پی پی 61فیض الحق قریشی،حاجی محمد افضل،رضا اللہ راں،پرنسپل سکول اشفاق بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔