اساتذہ کی حاضری کو آن لائن کردیا گیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹریننگ حاصل کرنے والے تمام اساتذہ کی حاضری کوآج سے آن لائن کردیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والی اساتذہ کی تمام تربیتی ورکشاپ کوآن لائن کردیا ہے۔ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ ایپ ڈان لوڈ کریں گے ۔ ٹریننگ سیشن صبح کے گروپ میں 7:45 پر شروع ہو گی اور سوا آٹھ بجے تک جاری رہے گی جبکہ سہ پہر کے گروپ میں 12:45 سے سوا ایک بجے تک حاضری جاری رہے گی۔ اس کے بعد حاضری کا لنک بند ہو جائے گا اور بعد میں آنے والے ٹیچرز غیر حاضر شمار ہوں گے۔ صبح کے گروپ میں ٹریننگ ساڑھے بارہ بجے پر جبکہ سہ پہر کے گروپ میں ساڑھے پانچ بجے پر ختم ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.