افغانستان پابندیاں، خواتین میں ذہنی بیماریاں بڑھنے لگیں

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے کام کرنے پر پابندی لگانے کے نتیجے میں اس وقت خواتین اور لڑکیوں میں ذہنی امراض کافی حد تک بڑھ گئے ہیں ۔

امارات اسلامیہ سے لڑکیوں کی تعلیم اور کام پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا نے کہا ہے کہ جب سے افغانستان میں طالبان نے اقتدار سنبھالا ہے انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے اس کے ساتھ مذکورہ خواتین اور لڑکیوں میں ذہنی امراض بڑھ گئے ہیں ۔ میدان وردک کے ضلع جلریز کی رہائشی قمر بی بی نے بتایا کہ بیماری کا سامنا کرنے سے پہلے وہ بطور ٹیچر کام کرتی تھی۔