کالج طالبہ دوران پریڈ جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں خورشید گرلز کالج کی طالبہ عینا مجاہد پی ٹی پریڈ کے دوران جاں بحق ہوگئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا گیا ہے کہ سیکنڈ ایئر کامرس کی طالبہ اچانک زمین پر گر گئی تھی۔ خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کراچی میں کامرس کی طالبہ عینا مجاہد کی کالج میں اچانک طبعی موت پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احمد بخش ناریجو کے احکامات پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے کالج پہنچ کر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بلقیس میمن سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔